مشرق وسطی

بحرین،57 آمریت مخالفین کو موت اور عمرقید کی سزائیں

بحرین شاہی حکومت کی نمائشی عدالت سے خاندانی آمریت کے خلاف مظاہروں اور احتجاج میں حصہ لینے والے دو نوجوانوں کو بے بنیاد الزامات کے تحت موت کی سزا سنائی ہے۔مذکورہ نمائشی عدالت نے ستاون افراد کو طویل المدت قید اور شہریت منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے جن میں سے انیس افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔شاہی حکومت کی نمائشی عدالت نے دعوی کیا ہے کہ یہ افراد ایک پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تھے۔بحرین کی شاہی حکومت پچھلے چھے سال کے دوران گیارہ ہزار بحرینیوں کو مختلف الزامات کے تحت گرفتار کرکے جیلوں میں بند کرچکی ہے اور ان میں سے متعدد کی شہریت منسوخ کرکے انہیں ملک بدر کردیا گیا ہے۔مغربی ایشیا کے اس چھوٹے سے ملک بحرین میں آبادی کے لحاظ سے سیاسی قیدیوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے آمریت کے خلاف تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام ، شاہی حکومت کے خاتمے، آزاد اور جمہوریت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button