غاصب صیہونی حکومت شہر بیت المقدس کا اسلامی و فلسطینی تشخص کر رہی ہے

26 جنوری, 2018 08:32

شیعت نیوز مانیٹنگ ڈیسک ؛ مسجدالاقصی کی انتظامیہ کے سربراہ شیخ عمر الکسوانی نے انتہا پسند یہودی گروہوں کی جانب سے مسجد الاقصی کو جارحیت کا نشانہ بنانے جانے کے خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس قسم کے تمام مسائل کی ذمہ دار غاصب صیہونی حکومت ہے اور مسجد الاقصی کو جارحیت کا نشانہ بنائے جانے سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔
بیت المقدس کے اسلامی اوقاف ادارے نے حال ہی میں ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ دو ہزار سترہ کے آغاز سے اب تک چوبیس ہزار سے زائد صیہونی آباد کار مسجد الاقصی کو جارحیت کا نشانہ بنا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت شہر بیت المقدس کا اسلامی و فلسطینی تشخص ختم کر کے اسے صیہونیوں کا شہر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

4:05 صبح جون 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔