یمن

سعودی اتحاد کے ایک جاسوس طیارے کو صوبہ مآرب میں سرنگون کر دیا

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے دفاعی یونٹ نے صوبہ مآرب کے مغربی علاقے «خریب القرامیش»Kharayeb Al Quramish میں سعودی اتحاد کے اس جاسوس طیارے کو مار گرایا ہے۔

اس سے قبل 30 دسمبر کو بھی یمن کے اینٹی میزائل سسٹم کے ذریعے صوبہ حجہ کے علاقے حرض میں بھی سعودی اتحاد کے ایک جاسوس طیارے کو تباہ کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی رضا کارفورسز نے کل بدھ کے روز صوبہ صنعا کے علاقے نھم میں سعودی آلہ کاروں کے ٹھکانوں پر دو بیلسٹک میزائل فائر کئے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک تیس ہزار سے زائد یمنی شہری شہید و زخمی اور دسیوں لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button