سعودی عرب کی دہشت گردی یمن میں سب کے سامنے عیاں ہے۔قطری وزیر خارجہ

25 جنوری, 2018 09:05

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر کے وزير خارجہ نے خلیج فارس تعاون کونسل کو غیر مؤثر تنظیم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل حتی اپنے رکن ممالک کے اختلافات کو دورنہیں کرسکتی ۔

قطر کے وزير خارجہ نے سعودی عرب، امارات ، بحرین اور مصر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قطر کا محاصرہ کرنے والے ممالک بحران کا اصل ذمہ دار ہیں۔ اس نے کہا کہ مصر کے ساتھ قطر کے اختلافات اساسی نہیں ہیں۔ سعودی عرب جھوٹ بول رہا ہے، سعودی عرب کی دہشت گردی یمن میں سب کے سامنے عیاں ہے۔ سعودی عرب خود دہشت گردوں کی حمایت اور خطے میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے

12:01 صبح جون 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔