عراق

پاکستان امریکی مداخلت کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے ، امریکا کےمقابلہ میں قومی اتحاد تشکیل دیا جائے، آیت اللہ سیستانی

شیعیت نیوز: مرجع بزرگ آیت اللہ سید علی سیستانی  نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے اندر اتحاد و اتفاق کو مضبو ط کریں، یہ بات انہوں نے اصغریہ علم و عمل کے ایک وفد سے ملاقات میں کہی ۔

مرجع بزرگ آیت اللہ سیستانی  نے کہاکہ میں ہمیشہ پاکستان اور بھارت کے معمالات سے باخبر رہتا ہوں اور انکی ترقی اور بہتری کے لئے دعا گو ہوں، انہوں نے کہاکہ پاکستان امریکی مداخلت کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے اور اسکا حل یہ ہے کہ پاکستانی عوام اپنے اندر اتحاد پیدا کرلے۔انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتوں سے مقابلہ کے لئے پاکستان کو قومی اتحاد تشکیل دینے پر سنجیدگی کا مظاہر ہ کرنا چاہئے۔

آیت اللہ سید علی سیستانی  نے کہا کہ علم ایک سرمایہ ہے اور پاکستانی ملت کو اپنے بچوں کو جدید علم کے ساتھ ساتھ اسلامی علوم ، اخلاقیات اور اقدار سے آشنا کروانے کے لئے بھی کوشیش کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن شیعہ مسلمانوں کے آپسی اتحاد کو بھی کمزور کرنے کی کوشیش کررہا ہے، لہذا اس بات کی بھی یقین دہانی کی جائے کہ کسی کو بھی دشمن کی سازش کو کامیاب بنانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button