پاکستان

کراچی حکمرانوں کی لاپروائی کے باعث سیوریج کے گندے پانی اورکچرے کا ڈھیر بن چکاہے، ایم ڈبلیوایم

شیعیت نیوز: پاکستان کا معاشی حب کراچی حکمرانوں کی لاپروائی کے باعث سیوریج کے گندے پانی اورکچرے کا ڈھیر بن چکاہے سندھ حکومت اور شہری حکومت کراچی میں صفائی ستھرائی کے موثرانتظامات میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے ضلع ملیرکی پولٹیکل کونسل کے اراکین کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ کراچی ڈویژن کے پولٹیکل سیکرٹری میر تقی ظفر،ضلع ملیر کے پولٹیکل سیکرٹری حسن عباس سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور گلی کوچوں میں کھڑا سیوریج کا گندابد بودارپانی شہریوں میں وبائی امراض کا باعث بن رہاہے، کروڑوں روپے مالیت کی لاگت سے بنائی گئی سڑکیں بھی تباہ حالی کاشکار ہوچکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button