پاکستان

جہاد کے نام پر فساد کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ضروری ہے،مولانا حسین مسعودی

شیعیت نیوز: ھیئت آئمہ مساجد امامیہ کے سربراہ مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ کفرکے فتوے جاری کرنے اور جہاد کے نام پر فساد کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ضروری ہے کیونکہ مسلمانوں کے مختلف مکاتب فکر کے خلاف کفر کے فتوے صادر کر کے بے گناہ لوگوں کا خون بہایا گیا اور جہاد کے نام پر پورے ملک میں فساد برپا کیا گیا،جس سے بیرونی دنیا میں اسلام اور پاکستان کی بدنامی ہوئی ،انہوں نے حکومت اور ریاستی اداروں اور عوام کے تمام طبقات سے کہا کہ وہ اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ ملک میں امن کے قیام اور امن و یکجہتی کا ماحول قائم ہوسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button