مشرق وسطی

اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے والوں کا نام ونشان مٹ جائےگا،نمائندہ شیخ عیسیٰ قاسم

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بحرین کے ممتاز رہنما شیخ عیسیٰ قاسم کے نمائندے نے آل خلیفہ رژیم کے وفد کے اسرائیل کے سرکاری دورے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے کا مقصد فلسطینیوں کی قاتل حکومت کےساتھ تعلقات کو معمول پرلانا ہے ۔

’’حجت الاسلام عبدالدقاق‘‘ نے آل خلیفہ رژیم کے وفد کے اسرائیل کے سرکاری دورے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے کا مقصد فلسطینیوں کی قاتل حکومت کےساتھ تعلقات کو معمول پرلانا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل کےساتھ تعلقات معمول پر لانے کی آل خلیفہ حکومت کی کوششیں قابل مذمت ہیں اوراسرائیل کےساتھ تعلقات معمول پر لانے اورمقبوضہ علاقوں کا دورہ کرنے والوں کا بہت جلد نام و نشان مٹ جائےگا ۔

دریں اثنا بحرین کی سب سے بڑی جماعت الوفاق کے نائب سیکرٹری جنرل حجت الاسلام حسین الداہی نے بھی آل خلیفہ وفد کے مقبوضہ علاقوں کے دورے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ وفد بحرینی عوام کے نمائندے نہیں بلکہ آل خلیفہ کے خصوصی مشیر ہیں۔انہوں نے کہاکہ بحرینی عوام چاہئے شیعہ ہو یا سنی آل خلیفہ کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button