مشرق وسطی

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے جارحانہ اقدامات پچّیس بحرینی شہری گرفتار

بحرین کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے دو طرفدار بھی شامل ہیں جنھیں منامہ میں الدراز کےعلاقے سے گرفتار کیا گیا۔ یہ دونوں افراد آٹھ ماہ کی قید کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد پیر کے روز ہی ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔ بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے گذشتہ چھے برسوں کے دوران بے بنیاد الزامات کے تحت گیارہ ہزار سے زائد بحرینی شہریوں کو گرفتار کیا ہے جن میں سے کچھ کی شہریت ختم کر کے اس نے ان بحرینی شہریوں کو ملک سے نکال بھی دیا ہے۔ انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق بحرین، مغربی ایشیا کا ایک چھوٹا سا ملک ہے مگر اس ملک میں بڑی تعداد میں سیاسی قیدی موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button