دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت میں تیزی سے کمی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے فرائض میں کامیاب ثابت ہونے کے خیال کے حامل افراد کی تعداد میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی سروے رپورٹوں کے مطابق ٹرمپ کے متعصب فیصلے ایک طرف وائٹ ہاؤس میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں دلچسپی میں اضافہ کر رہے ہیں تو دوسری طرف ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی کر رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ہفتہ وار پریس اجلاسوں میں کاروائی دیکھنے والوں کی تعداد میں قابل ذکر شکل میں اضافہ ہو رہا ہے۔یہی نہیں بلکہ گھروں میں ٹیلی ویژن پر اجلاس کی کاروائی دیکھنے والوں کی تعداد 4 ملین 3 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

نیلسن تحقیقاتی کمپنی کی طرف سے کئے جانے والے سروے کے مطابق پریس کانفرنس کے نشر ہونے کے وقت ٹیلی ویژن دیکھنے کی شرح میں 10 فیصد کے قریب اضافہ ہوا ہے۔

روزنامہ نیویارک ٹائمز نے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ وائٹ ہاوس کے ترجمان سین سپائسر ٹیلی ویژن چینلوں کے نئے اسٹار بن گئے ہیں اور ان کی ریٹنگ انہی اوقات میں نشر ہونے والے متعدد ڈراموں کی ریٹنگ سے بڑھ گئی ہے۔

تاہم وائٹ ہاوس کی بڑھتی ہوئی ریٹنگ کے مقابل صدر ٹرمپ کے لئے رائے عامہ کا تعاون ہر گزرتے دن کے ساتھ کم ہو رہا ہے۔سروے رپورٹوں کے مطابق ٹرمپ کے لئے عوامی تعاون 39
فیصد تک گھٹ گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button