سعودی عرب

فلسطینی عوام کے ساتھ خیانت آل سعود خاندان کی تاریخ رہی ہے:

شیعت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کے ایک معروف محقق کا کہنا ہے کہ مظلوم وبے بس فلسطینی عوام کےساتھ خیانت اور یمنی عوام کا قتل عام سعودی عرب کے شاہی خاندان کی تاریخ رہی ہے۔

’’ابراھیم یحیی ‘‘نے اپنے ایک مختصر مضمون میں لکھاکہ مظلوم وبے بس فلسطینی عوام کےساتھ خیانت اور یمنی عوام کا قتل عام سعودی عرب کے شاہی خاندان کی تاریخ رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ 60 کی دہائی میں عرب اسرائیل جنگ کےدوران سعودی عرب نے غاصب صیہونی رژیم کے خلاف اس وقت برسرپیکار قوتوں کی محدود حمایت کی ۔

یمنی مصنف نے کہاکہ 1979ء میں سعودی عرب نے ایران میں اسلامی انقلاب کی مخالفت کی ایک ایسا انقلاب جس کا مرگ بر اسرائیل ومرگ بر امریکہ کا نعر ہ بھی پوری شدت کے ساتھ سنائی دیتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی انقلاب کے کچھ چند سال بعد ہی سعودی رژیم نے عراق کے اس وقت کے ڈکٹیٹر صدام کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جنگ میں وسیع پیمانے پر مالی امداد فراہم کی ۔

موصوف مصنف نے کہاکہ 1990 ءمیں کویت پر عراقی قبضے کے بعد آل سعود نے کویت کو آزاد کرانے کیلئے اپنی پوری طاقت جھونک دی اور کویت کی سرزمین پر 30 سے زائد غیر ملکی افواج کے داخلے کی راہ ہموار کی ۔

انہوں نے کہاکہ 2003 ء میں عراق پر امریکی لشکر کشی کہ جس کے باعث بے گناہ عراقی ہلاک وزخمی ہوئے میں سعودی عرب نے اہم کردارادا کیا ۔

ابراھیم یحیی نے مزیدکہاکہ آج سعودی عرب اوراسکے اتحادی ایک طرف جہاں یمن کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ وبرباد کرکے عام شہریوں کو خاک وخون میں نہلا رہے ہیں دوسری جانب یہی ممالک القدس کے خلاف ٹرمپ کے فیصلے پر خاموش ہیں۔

واضح رہےکہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود حکومت، عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے عوام کی انقلابی تحریک کو کچلنے اور معزول صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button