مشرق وسطی

شام کو تقسیم کرنے کا امریکہ کا نیا پروجیکٹ شکست سے دوچار ہوگا، شامی سیاسی مبصر

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے ایک سیاسی مبصر نے کہا ہے کہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں امریکی منصوبے کبھی کامیاب نہیں ہونگے شامی فوج بہت جلد تمام شمالی اورشمال مشرقی علاقوں کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لےگی ۔

لبنانی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں ’’شریف شہادی ‘‘نےکہاکہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں امریکی منصوبے کبھی کامیاب نہیں ہونگے شامی فوج بہت جلد تمام شمالی اورشمال مشرقی علاقوں کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لےگی

انہوں نے شام کے کرد نشین علاقوں میں 30 ہزار افراد پر مشتمل بارڈ فورسز تشکیل دینے کے واشنگٹن کے اعلان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اس اقدام کے پیچھے امریکہ کے مقاصد پوری طرح واضح ہیں واشنگٹن شام کی تقسیم اوراس ملک کی خودمختاری وارضی سالمیت کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شامی تنازعے کے آغاز سے ہی امریکہ صدر بشارالاسد کی قانونی حکومت کا تختہ اُلٹنے کیلئے تکفیری دہشتگرد گروہ منجملہ داعش ،جبہت النصرہ اوراحرار الشام کو تربیت دینے کےساتھ ساتھ انہیں اسلحہ اورپیسہ فراہم کرتا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ شامی فوج اپنے ملک کی سرحدوں کا دفاع کرنے کی اہل ہے اوربہت جلد پورے شام پر فوج کا کنٹرول ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ شام کو تقسیم کرنے کا امریکی پروجیکٹ بے نقاب ہوا ہے لیکن امریکہ کا یہ پروجیکٹ کبھی حقیقت میں نہیں بدل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ امریکہ کے حالیہ گھناؤنے اقدام پر روس ،اسلامی جمہوریہ ایران اورمقاومتی فورسز کا مؤقف شام کی ارضی سالمیت وخودمختاری کےدفاع میں فیصلہ کن ثابت ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button