پاکستان

متحدہ اپوزیشن کا مال روڈ پر جلسہ ، سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس نے خصوصی خطاب کیا

شیعیت نیوز: لاہور کے مال روڈ پر پاکستان عوامی تحریک اور اپوزیشن جماعتوں کااحتجاجی جلسہ جاری ہے، جلسے کے اختتام پر طاہر القادری جلسہ میں لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

اب سے کچھ دیر قبل جلسے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھی خصوصی خطاب کیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے احتجاجی جلسے کے لیے دوپہر 12 بجے کا وقت دیا گیا تھا تاہم تین گھنٹے کی تاخیرکا آغاز ہوا۔

گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حالات کےمطابق طے کریں گے کہ احتجاج کتنے روز تک جاری رکھیں، ویسے بنیادی طور پر انہیں ایک دن کا احتجاج کرنا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ ایک ہی اسٹیج ہوگا جہاں سے سب خطاب کریں گے، اس احتجاج میں سب برابر کے میزبان ہیں اور یہ حکومت کو اپوزیشن کا مشترکہ پیغام جا رہا ہے۔

احتجاج کے باعث مال روڈ سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھا جارہا ہے۔ شاہراہ فاطمہ جناح، کچہری روڈ، ہال روڈ، کوپر روڈ، بوڑھ والا چوک اور ایجرٹن روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

لاہورمیں متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر پنجاب حکومت نے دھرنے کے دوران رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رینجرز کو پنجاب اسمبلی، گورنر ہاؤس اورحساس مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔

لاہورمیں احتجاج اورجلسے کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس ، جی سی یونیورسٹی اور مال روڈ کے اطراف کے 6 نجی اسکول بند رکھے گئے۔

واضح رہے کہ ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ سامنے آنے کے بعد ڈاکٹر طاہرالقادری نے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کیے تھے جس کے نتیجے میں حکومت کے خلاف ایک گرینڈ اپوزیشن الائنس بنایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button