پاکستان

ایوان صدر میں منعقد پیغام امن کانفرنس میں داعش سے منسلک افراد کی شرکت

شیعیت نیوز: وفاقی حکومت کی دوغلی پالیسی، ایک طرف کالعدم جماعتوں کو چندے نا دینے کا سرکاری اشتہار چلارہے ہیں تو دوسری جانب ایوان صدر میں دہشتگردی کے خلاف منعقد ہونے والی پیغام امن کانفرنس میں کالعدم جماعتوں کے سرغنوں کو دعوت بھی دی جارہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایوان صدر کی جانب سے منعقد ہونے والی پیغام امن کانفرنس میں کالعدم جماعتوں نے سرغنوں کی موجودگی پاکستان کے سنجیدہ حلقوں سمیت سوشل میڈیا پر شدید احتجاج اور تنقید کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونےو الی تصاویر میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ داعش کا پاکستانی ڈھڑا کالعدم اہلسنت و الجماعت کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی اور احمد لدھیانوی ایوان صدر میں دہشتگردی کے خلاف منعقد ہ کانفرنس میں موجود ہیں۔

عوامی حلقو ں کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی یہ دوغلی پالیسی ہے، کچھ عرصہ قبل عوام کے پیسوں سے لاکھوں روپے کے سرکاری اشتہار چلاوائے گئے جسمین کالعدم جماعتوں کو چندہ اور صدقات دینے روکنےکی تلقین تھی دوسری جانب انہیں دہشتگردوںکو ایوان صدر میں مہمان بلا لیا گیا، اس سے عوام اور دنیا پر پاکستان کا غلط تصور قائم ہوگا۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے ایک سرکاری اشتہار جاری کیاگیا ہے جسمیں عوام سے اپیل کی گئ ہے کہ کالعدم جماعتوں کو چندہ اور عطیات نہیں دیئے جائیں، اس خبر کی تفصیل نیچے دیئے گئے لنک میں پڑھیں۔

وزارت داخلہ کا کالعدم جماعتوں کو چندہ نا دینے کا اشتہار، لیکن الیکشن لڑنے کی اجازت!!

متعلقہ مضامین

Back to top button