دنیا

اقوام متحدہ کی جانب سے بغداد خودکش حملوں کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گوتریس نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو خود کش حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کی حکومت کے ساتھ ہے۔

مسٹر گوتریس کے ترجمان کے بیان کے مطابق انہوں نے کل پھراعادہ کیا کہ اقوام متحدہ دہشت گردی سے لڑنے اور عراق کی تعمیر نو کی کوششوں میں عراقی حکومت اور وہاں کے لوگوں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔

واضح رہے کہ کل عراق کے دارالحکومت بغداد کے الطیران اسکوائر میں دو خود کش بم دھماکوں میں 36 افراد جاں بحق اور ایک سو کے قریب زخمی ہوگئے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دو خود کش حملہ آوروں نے بغداد کے الطیران اسکوائر پر کھڑے مزدوروں کو نشانہ بنایا۔عراق کی وزارت صحت کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر مزدور شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button