کالعدم جماعت الاحرار کے ترجمان اسد منصور نے خود کو فورسز کے حوالے کردیا

16 جنوری, 2018 07:35

شیعیت نیوز: ملک بھر میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے ترجمان اسد منصور نے خود کو فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔

ملک بھر میں دہشتگردی کے کئی واقعات میں ملوث کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کا ترجمان اسد منصور افغانستان میں روپوش تھا تاہم اب اس نے خود کو پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔

اسد منصور کو خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

12:33 صبح مئی 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔