پاکستان

ایم ڈبلیوایم نےمختصر عرصے میں سیاسی افق پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں، ناصرعباس جعفری

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اوردیگر مرکزی قائدین نےرکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی کی نئی بلوچستان حکومت میں بحیثیت صوبائی وزیر تقرری پر انہیں دلی مبارک اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مشترکہ تہنتی پیغام میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی قائدین نے کہا کہ آغا رضا کی بلوچستان حکومت میں بحیثیت صوبائی وزیر نامزدگی پوری جماعت کیلئے باعث فخر ہے، ایم ڈبلیوایم نے انتہائی مختصر عرصے میں پاکستان کے سیاسی افق پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں، پہلی بار انتخابات میں حصہ لیا ایک محروم اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے نمائدے کو بلوچستان اسمبلی میں پہنچایا اور آج الحمد اللہ وہ اپنی قابلیت، ذہانت اورکارکردگی کی بنیادپرصوبائی کابینہ میں وزیر کی حیثیت سے شامل ہوا ہے جس پر پوری جماعت بارگاہ الہیٰ میں شکر گذار ہے۔قائدین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آغا رضا اپنے حلقے کے عوام کی بالخصوص اور صوبے کے عوام کی بالعموم تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے پہلے سے زیادہ جوش، جذبے اور لگن کے ساتھ کام کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button