حزب اللہ لبنان کی ایک اہم سیاسی تنظیم ہے جو ملک میں امن و ثبات کا سبب ہے وزیر اعظم سعد حریری

12 جنوری, 2018 08:58

لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری نے ایک امریکی اخبار سے گفتگو میں حزب اللہ لبنان کو لبنان میں امن و ثبات کا باعث قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا حزب اللہ لبنان کا مقابلہ کرنے کا کوئي ارادہ نہیں ہے۔ سعد حریری نے کہا کہ حزب اللہ لبنان ، لبنان کی ایک اہم سیاسی تنظیم ہے جو ملک میں امن و ثبات کا سبب ہےاور میرا حزب اللہ کامقابلہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ سعد حریری نے کہا کہ وہ لبنان کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان اختلاف سے دور رکھنے کی کوشش کریں گے۔ سعد حریری نے کہا کہ سعودی عرب نے براہ راست لبنان میں مداخلت کی کبھی کوشش نہیں کی ۔ اور وہ عرب ممالک اور ایران کے درمیان اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

1:28 شام مئی 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔