فیس بک کی سید دشمنی، حسن نصر اللہ کی تصاویر آٹو ڈیلیٹ ہونا شروع
شیعیت نیوز: اسرائیل اور اسرائیلی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کو ناکوں چنے چبوانے والے سید حسن نصر اللہ سے فیس بک نے اسرائیلی ایماء پر دشمنی کا اظہا ر کرتے ہوئے انکی تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں اور کی جارہی ہیں۔
اطلاعا ت کے مطابق جن فیس بک پیجز یا پروفائل پر سید حسن نصر اللہ کی تصاویر پوسٹ تھیں وہ آٹو ڈیلیٹ ہورہی ہیں، جبکہ ان پیجز یا پروفائلز جہاں پر سید کی امیج پوسٹ تھی عارضی طور پر بلاک بھی کیاجارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق فیس نے سید حسن نصر اللہ کی تصاویر پوسٹنگ کو کمینوٹی اسٹنڈر ڈ کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
سید کی تصاویر کا ڈیلیٹ ہونا اسرائیل کے خوف کی علامت ہے کہ اسرائیل سید کی تصاویر سے بھی خوف ذدہ ہے۔
فیس بک جو کہ اسرائیلی پروجیکٹ ہے کی جانب سے سید حسن نصر اللہ کی تصاویر کو ڈیلیٹ کرنے کا ہدف سید کی اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف قائد انہ کردار کی وجہ سے بڑھتی ہوئی مقبولیت کو روکنا ہے، لیکن فیس بک تصاویر کو بلاک اگر سمجھتا ہے کہ اس طرح سے ایک فرزند زہرا ؑ کی مقبولیت کو کم کرلئے گا تو یہ اسکی بھول ہے کیونکہ حققیت یہ ہے کہ ایسے افراد عوام کے دلوں پر حکومت کرتے ہیں ناکہ فیس بک کی سرابی دنیا پر۔








