لبنان

ٹرمپ کیساتھ آل ‌سعود کا رقص شمشیر قدس پر چڑھائی کا سبب ہے،شیخ نبیل قاووق

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) حزب الله کی مرکزی کونسل کے رکن ’’حجت الاسلام شیخ نبیل قاووق‘‘نے سعودیہ کی سیاست کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کیساتھ آل ‌سعود کا رقص شمشیر قدس پر چڑھائی کا سبب ہے ۔

انہوں نےکہاکہ تکفیریوں نے دنیا کے سامنے اسلام کی بدترین تصویر پیش کی ، بم بلاسٹ گاڑیاں ، خودکش افراد کے حملے ، مسجدوں ، چرچ ، امام بارگاہ اور مارکیٹوں میں بم بلاسٹ تو کئےمگر غاصب صہیونیت کے خلاف کچھ بھی نہیں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ جولان میں تکفیریوں کے پاس سے برآمد ہونے والی غذا، اسلحہ اور جنگی اسباب وسائل تمام کا تمام غاصب صہیونیت کا فراہم کردہ ہے ، نیتن یاہو بھی داعش اور جبہت النصرۃ کی مدد کو اپنے لئے باعث فخر بتاتے ہیں ۔

سرزمین لبنان کے عالم دین نے کہا کہ عالم اسلام کی سب سے بڑی مشکل حرمین شریفین ہے کہ جسے محبت و مہربانی اور مسلمانوں کے درمیان مصالحت و گذشت کا مرکز ہونا چاہئے وہ فتنے و اختلافات کے مرکز میں تبدیل ہوچکا ہے کیونکہ اس ملک کے حکام نے اُمت اسلامیہ کے دشمنوں کا استقبال کیا ، اربوں ڈالر کا تحفہ انہیں پیش کیا اور ان سے اربوں ڈالر کے معاملات کے معاہدے کئے گئے ۔

انہوں نے امریکی صدر جمہوریہ ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ سعودی حکمراں کے رقص شمشیر کو ان کے جری ہونے کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر سعودیہ نے دیگر عرب ممالک کے بادشاہوں اور امراء کو ریاض میں یکجا کر کے ٹرمپ کے ہاتھوں پر بیعت نہ کرائی ہوتی تو عرب ملتوں کی عزت و آبرو نہ جاتی اور ان کے جزبات مجروح نہ ہوتے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button