ایرانی وزیر دفاع کا پاکستانی ہم منصب کو ٹیلیفون خطے میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر تبادلہ خیال
شیعیت نیوز: ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عامر حَتامی نے پاکستانی ہم منصب خرم دستگیر کو ٹیلی فون کرکے خطے میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے مستقل مشاورت پر اتفاق بھی کیا گیا۔ ایرانی وزیر دفاع نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حالیہ دورہ تہران کو دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات میں اہم موڑ قرار دیا۔خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف مزاحمت کےلئے مسلمانوں کا متحدہ ہونا ضروری ہے۔








