معروف عالم دین اور علامہ ساجد نقوی کے داماد علامہ جلیل نقوی انتقال کرگئے
انَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون ..
شیعیت نیوز: اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی کے داماد علامہ سید جلیل نقوی طویل علالت کے بعد راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔ تحریک جعفریہ پاکستان کے مرکزی رہنما کی نماز جنازہ آج دن ایک بجے راولپڈی کی امام بارگاہ یادگار حسین میں ادا کی جائے گی۔ علامہ جلیل نقوی کی شام چار بجے ملہو والی تحصیل پنڈی گھیپ ضلع اٹک میں بھی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین اور رہنماوں نے علامہ جلیل نقوی کے انتقال پر علامہ ساجد نقوی سے اظہار تعزیت کی ہے۔








