پاکستان

، القدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت تھا ہے اور رہے گا، آل پارٹیز طلبہ کانفرنس کا اعلامیہ

شیعیت نیوز:  اسرائیل اپنی پوری قوت بھی استعمال کرلے تو بھی مظلوم فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا، القدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت تھا، ہے اور رہے گا، دنیا کی کوئی طاقت بیت المقدس کو ہم سے نہیں چھین سکتی، دفاع القدس و آزادی ِ فلسطین آل پارٹیز کانفرنس سے شرکاءکا خطاب، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب میں دفاع القدس و آزادی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام سیاسی و مذہبی طلبہ تنظیموں نے شرکت کی، شرکاءنے امریکی صدر کی جانب سے پاکستان پر الزامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دہشت گردوں کا سرپرست اور دنیا بھر میں دہشت گردی کا موجد ہے، امریکی سرپرستی میں اسرائیلی دہشت گردی بد ترین مثال ہے، شرکاءنے حکومت ِپاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کے حقوق اور قبلہ اول بیت المقدس کی حفاطت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ایک دن یومِ فلسطین کے نام سے منسوب کرے، شرکاءکا کہنا تھا کہ مسلمان و اسلامی ممالک کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کریں اور حکومت پاکستان اسرائیلی کی ناجائز پشت پناہی کرنے والے امریکہ کے سفیر کو بھی ملک بدر کرے، پاکستان کے عوام اور بالخصوص نوجوان نسل فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اورمظلوم ملت فلسطین کی ہر محاذ پر سیاسی واخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button