عراق

عراق: 2017 میں 3000 سے زائد شہری دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے

دسمبر کے مہینے میں سب سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات دارالحکومت بغداد میں رونما ہوئے جس میں 24 شہری جاں بحق اور 98 زخمی ہوئے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری شدہ رپورٹ کے مطابق 2017 میں عراق کے مختلف شہروں میں کل 3298 عام شہری جاں بحق اور 4781 زخمی ہوئے البتہ اس رپورٹ میں صوبہ الانبار کے نومبر اور دسمبر میں ہونے والی ہلاکتوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں داعشی دہشت گردوں کے خاتمے کے بعد اب ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button