ایران

ایرانی قوم امام حسینؑ کی تعلیمات سے ہرگز غافل نہیں رہے گی،آیت اللہ محسن اراکی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) مجمع جہانی تقریب بین المذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل ’’آیت اللہ محسن اراکی‘‘ نے ایران کے مذہبی شہر قم میں اسلامی مقاومتی فرنٹ کے شہداء کے اہل خانہ کے اعزاز میں منعقدہ ایک سمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ٹرمپ اور اس کے اتحادیوں کے لئے ہمارا یہی جواب ہے کہ ایران کی بہادر قوم امام حسین (ع) کی تعلیمات اور ان کے مقاصد پر مبنی اپنی شناخت سے ہرگز غافل نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر قوم اپنے ناقابل شکست مذہبی عقائد پر انحصار کرکے کبھی بھی سامراجی طاقتوں کے سامنا سر نہیں جھکا ئے گی ۔

آیت اللہ اراکی نے کہا کہ ہم ہمیشہ عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کرنے پر آمادہ ہیں جو یہ دین اسلام اور مذہب تشیع کی بقاء کی علامت ہے اور دشمنوں کا مقصد اس عقائد پر خدشہ ڈالنا ہے۔

انہوں نےکہا کہ ایرانی مسلمان عوام مغربی طاقتوں کی شکست پر یقین رکھتے ہیں اور ہم اپنی تمام طاقت کے ساتھ امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست سے مقابلہ کریں گے۔

مجمع جہانی تقریب بین المذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل نےمزید امریکہ اور جابر صہیونی ریاست کے ایران مخالف حالیہ موقفوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم مسلسل طور پر رہبر معظم کی ہدایات کے مطابق عمل کرکے اسلامی انقلاب کے اصولوں کو نظر انداز نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button