پاکستان

جماعت الدعوۃ کے بعد جیش محمد کیخلاف بھی کارروائی متوقع

شیعیت نیوز: مسلم لیگ (ن) حکومت کے کالعدم تنظیموں کے خلاف افراتفری میں حالیہ اقدمات جن میں حافظ محمد سعید کی جماعت الدعوۃ نمایاں ہے جبکہ کالعدم جیش محمد کے خلاف بھی کارروائی متوقع ہے۔ پیرس میں قائم فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پاکستان میں منی لانڈرنگ کے حوالے سے گرمیوں اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کو قریب سے مانیٹر کرتی ہے۔ رواں ہفتے کے شروع سیکوریٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تحت ایسے افراد اور ادارے جنہیں نقد عطیات دینے پر پابندی ہے، ان کی معاونت کرنے والی کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ انہیں عطیات دینے سے گریز کریں۔ اس حوالے سے ٹی اے ٹی ایف نے قوی امکان ہے کہ کراچی کا دورہ کیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے اس کا رابطہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دھمی آمیز ٹوئٹ کے بعد زیادہ اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے سالانہ اجلاس میں امریکا نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ممالک میں صرف پاکستان کی نشاندہی کی تھی۔ اب تک متعلقہ حکام نے کسی ایسے دورے کی تصدیق نہیں کہ البتہ بتایا کہ ایف اے ٹی ایف کا پیرس میں سالانہ اجلاس فروری میں متوقع ہے۔ جبکہ ایف اے ٹی ایف کی ویب سائٹ پر دورئہ پاکستان اکتوبر 2018میں متوقع بتایاگیا ہے۔ فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام میں ضروری اقدامات کے لئے رکن ممالک کی سرگرمیوں پر نظر رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button