کالعدم جماعت الدعوہ کے خلاف کارائی ردلفساد کا حصہ ہے، خر م دستگیر
شیعیت نیوز: خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ جماعت الدعوہ کے خلاف کارروائی ردالفساد کاحصہ ہے اور اس کا امریکا سے تعلق نہیں پاکستان کے محفوظ مستقبل کے لیے جماعت الدعوہ کے خلاف کارروائی سوچ سمجھ کر کی جارہی ہے۔
وزیردفاع خرم دستگیرنے برطانوی نشریاتی ادارے کوانٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف افغانستان کی زمین استعمال کر رہا ہے۔
امریکا اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ ترین سطح پر بات چیت ہوتی رہی ہےاور امریکا پاکستان کےدرمیان اسٹریٹیجک ڈائیلاگ اب بھی معطل ہےجبکہ تعاون کی زبان میں بات ہونا چاہیے۔
امریکا کے صدر کی جانب سے دھمکی آ میز زبان پر پاکستانی عوام، منتخب حکومت اور افواج کو سخت ترین تحفظات ہیں ہماری حکومت نے امریکا کو بتا دیا ہے کہ افغانستان میں اپنی ناکامی کے بعد پاکستان پر الزام تراشی نہ کرے۔
خرم دستگیر نے کہا کہ ٹرمپ کی تقاریر اور ٹویٹس اُن باتوں سے متصادم ہیں جو امریکی اعلیٰ عہدیداروں نے کی ہیں۔
وزیر دفاع نے امریکا کی پاکستان کو حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی ڈیڈ لائن کی خبرکی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خود مختار جوہری طاقت ہے اور اسے اس طرح ڈیڈ لائنز نہیں دی جا سکتیں۔
خرم دستگیر کا کہا کہ پاکستان کی آدھی فضائی حدود امریکا کے لیے مکمل کھلی ہے اور زمینی راستے بھی دیےگئے ہیں۔