مشرق وسطی

بحرینی اسلامی علماء کونسل کے نائب صدر علامہ شیخ محمود علی گرفتار

منامہ: آل خلیفہ حکمرانوں کی بحرینی عوام اور علماء کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔بحرینی پولیس نے اسلامی علماء کونسل کے نائب صدر علامہ شیخ محمود علی کو گرفتار کر کے جیل بھیجوا دیا ہے۔

اللؤلؤة ٹی وی کے مطابق آل خلیفہ کی کٹھ پتلی عدالت کی جانب سے بحرین کی سب سے بڑی شیعہ جماعت اسلامی علماء کونسل کے نائب صدر شیخ محمود علی کے خلاف بے بنیاد حکومتی الزامات پر ماتحت عدالت کی جانب سے دی جانے والی6ماہ قید کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کئے جانے پر انہیں گرفتار کرکے جیل بھیجوا دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ شیخ محمود علی بحرین کی سب سے بڑے شیعہ مذہبی اور ثقافتی تنظیم کے نائب صدر ہیں،۔ بحرینی حکومت پہلے ہی اسلامی علما کونسل پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور ریاستی وزارت کے انصاف کے حکم سے تحلیل ہوچکی ہے۔

اس تنظیم پر حکومت کی جانب غیر قانونی فنڈ ریزنگ اور پیسہ لانڈنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا – تاہم تنظیمی عہدیداروں نے ان الزامات کا سختی سے انکار کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ اسلامی علماء کونسل تنظیم کے چیئرمین سید مجید الاسلام کو بھی طویل قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button