لبنان

فلسطینیوں کے پاس صیہونی دشمن کے خلاف انتقاضے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے،حزب اللہ لبنان

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ عربوں ،مسلمانوں اورفلسطینیوں کے پاس صیہونی دشمن کے خلاف انتقاضے اور مقاومت کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔

لبنان کی سیاسی کونسل کے صدر ’’حجت الاسلام ابراھیم امین السید ‘‘نےکہاکہ عربوں ،مسلمانوں اورفلسطینیوں کے پاس صیہونی دشمن کے خلاف انتقاضے اور مقاومت کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسلمان سیاسی و نظریاتی اختلافات ہونے کے باوجود ٹرمپ کے القدس اعلانیہ فیصلے کے خلاف متحد ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کے خلاف جرائم اورسازشوں میں امریکہ ،اسرائیل اورعرب حکومتیں برابر کی شریک ہیں۔انہوں نے کہاکہ عربوں اورمسلمانوں کی جانوں اوران کے حقوق اوران کے مذہبی مقدسات کی امریکی سیاست میں کوئی احترام نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ ،سعودی عرب اوردیگر استعماری طاقتیں ہماری دشمن ہیں اورہم اپنے حقوق کی بحالی کیلئے ان کےساتھ کبھی تعاون نہیں کرسکتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button