سعودی عرب

یمن میں پیدا ہونے والے انسانی المیہ کی ذمہ دار حکومت ریاض ہے،سعودی صحافی

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک معروف سعودی صحافی ومصنف نے کہا ہے کہ سعودی حکومت اوراسکے اتحادیوں نے مشرق وسطیٰ علاقے کے غریب ترین ملک یمن کو پوری طرح تباہ کردیا ہے اوراس ملک میں پیدا ہونے والے انسانی المیہ کی ذمہ دار ریاض حکومت ہے۔

سعودی مصنف وصحافی ’’جمال خاشوگی‘‘نےکہاکہ سعودی حکومت اوراسکے اتحادیوں نے مشرق وسطیٰ علاقے کے غریب ترین ملک یمن کو پوری طرح تباہ کردیا ہے اوراس ملک میں پیدا ہونے والے انسانی المیہ کی ذمہ دار ریاض حکومت ہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی حکام یمن جنگ پر کثیر رقم خرچ کرنے کے باوجود اس عرب ملک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اثرورسوخ کو کم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

سعودی صحافی نے کہاکہ ایک تخمینے کے مطابق یمن پر آل سعود کی مسلط کردہ جنگ پر روزانہ دوسو ملین خرچ ہوتے ہیں جس نے سعودی خزانے کو بہت حد تک خالی کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ یمن پر سعودی جنگی اتحاد کی مسلسل جارحیت کے باعث یہ ملک انسانی تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

جمال خاشوگی نے کہاکہ کسی دوسرے ملک کے مقابلے سعودی عرب ہی یمن کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار ہے۔انہوں نے کہاکہ آج پوری دنیا میں ہماری ساکھ پوری طرح بگڑ گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے موجودہ ولی عہد اوروزیر دفاع محمد بن سلمان کو جنگوں کی فنڈنگ کرنے کے بجائے مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی ترجیح دینی چاہئے۔

معروف صحافی نے مزید کہاکہ ایک متحدہ یمن میں ایسی حکومت کی ضرورت ہے جس میں حوثیوں سمیت تمام اطراف کی نمائندگی ہو۔

واضح رہےکہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود حکومت، عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے عوام کی انقلابی تحریک کو کچلنے اور معزول صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button