فلسطین نے امریکا سے بھی اپنا سفیر واپس بلالیا

01 جنوری, 2018 09:03

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’وفا نیوز‘‘ نے رپورٹ دی ہے کہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا میں متعین سفیر حسام زملط کو موجودہ صورتحال پر مشاورت کےلئے وطن طلب کیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 دسمبر کو مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارتخانہ وہاں منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکا کے اس فیصلے کے خلاف نہ صرف مسلم ممالک میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا بلکہ مغربی ممالک میں بھی مظاہرے ہوئے جبکہ اقوام متحدہ نے بھی اس فیصلے کو مسترد کردیا۔

10:36 شام اپریل 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔