ایران

دشمن ، قوم کی صفوں ميں کوئی خلل ایجاد نہیں کرسکتا آیت اللہ محسن اراکی

شیعت نیوز (تہران )خبرگان کونسل کے رکن آیت اللہ محسن اراکی نے تہران میں 9 دی کی مناسبت سے منعقد ہونے والے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن ، قوم کی صفوں ميں کوئی خلل ایجاد نہیں کرسکتا، ایرانی قوم استقامت کے ساتھ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنادےگی۔

اطلاعات کے مطابق آیت اللہ محسن اراکی نے تہران میں مصلائے امام خمینی (رہ) میں ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کے خلاف دشمن کی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن ایرانی قوم بھی دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے میدان میں موجود ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارا دشمن عہد و پیمان شکن ہے دشمن ناقابل اعتماد ہے ہمیں ایسے دشمن پر کبھی بھی اعتماد نہیں کرنا چاہیے اور مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عہد شکنی کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ ناقابل اعتماد ہے اور ایران کو بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے سے پہلے والی حالت میں واپس آنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button