پاکستان

نااہل وزیر اعظم نواز شریف نے راحیل شریف کو سعودی عرب میں نوکری دلوائی، حامد میر

 شیعیت نیوز: نجی ٹی وی کے پروگرام ”بریکنگ ویوز ود مالک “میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میرکا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پاس سازش کی بہت سی کہانیاں ہیں مگر سازش کی ان کہانیوں کا تعلق سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف سے ہے۔

جنرل (ر)راحیل شریف کو نواز شریف ہی نے ان کی ریٹائرڈمنٹ کے بعد ایک پرائز پوسٹنگ دلوائی۔ نوا زشریف کی مرضی کے بغیر انہیں سعودی عرب  میں وہ پرائز پوسٹنگ نہیں مل سکتی تھی۔

ان کا کہنا تھاکہ "میں پورے دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ نواز شریف کے پاس جو بھی کہانیاں ہیں وہ سابق آرمی چیف کے حوالے سے ہیں اور موجودہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے ان کے پاس سازش کی کوئی کہانی نہیں ہے۔”

متعلقہ مضامین

Back to top button