عراق

امریکہ نے افواج کو عراق سے واپس نہ بلایا تو ہم نشانہ بنائیں گے۔تحریک النجبا عراق

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ؛عراق کی اسلامی تحریک مقاومت النجبا کے ایک سینئر رکن نے کہا ہے کہ امریکہ نے افواج کو عراق سے واپس نہ بلایا تو انہیں ہم نشانہ بنائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ’’صیف علی‘‘نےکہاکہ امریکہ نے افواج کو عراق سے واپس نہ بلایا تو انہیں ہم نشانہ بنائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ عراق میں اپنا سفارتخانہ رکھ سکتا ہے تاہم واشنگٹن نے اگر عراق سے اپنی فوجیں نہ نکالیں تو ہم انہیں نشانہ بنائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ 2003ء کے بعد امریکی افواج عراقی عوام کا قتل عام کرتی رہی ہے۔

یہ ایسے حالت میں ہے کہ جب امریکی خبررساں ادارے فوکس نیوز نے ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ عراقی مقاومتی فورسز نے واشنگٹن کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی ہے اگر واشنگٹن نے عراق سے اپنی فوجیں واپس بلانے کے ہمارے مطالبے کو تسلیم نہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button