دنیا

کابل : شیعہ ثقافتی مرکز میں خودکش حملہ،40 شہید درجنوں زخمی

شیعیت نیوز: افغان دارالحکومت کے علاقے پلِ سوختیا میں واقع تیبیان شیعہ ثقافتی مرکز پر خود کش حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 40 افراد شہیداور 2 درجن سے زائد زخمی ہوگئے، شہید ہونے والوں میں تین صحافی بھی شامل ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق ایک داعشی خود کش حملہ آور نے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 35 منٹ پر خود کو تیبیان ثقافتی مرکز کے مرکزی دروانے پر دھماکے سے اڑا لیا ۔ اس خود کش حملے میں اب تک 40افرادشہید اور 2 درجن سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے شہر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔افغان وزارت داخلہ نے 40شہادتوں کی تصدیق کردی اور کہا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر عام لوگ ہیں۔

 طلوع نیوز کا کہنا ہے کہ جس وقت خود کش حملہ کیا گیا اس وقت کابل کے شیعہ ثقافتی مرکز میں ثقافت پر کانفرنس ہورہی تھی ، اسی کانفرنس میں شرکت کیلئے مختلف علاقوں سے کلچرل ایکٹوسٹ آئے ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں شام و عراق سے شکست کے بعد فراری امریکی و اسرائیلی حمایت یافتہ دہشتگرد جمع ہورہے ہیں، جنکا ہدف افغانستان سمیت پاکستان و خطہ کو بدامنی سے دوچار کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button