نائیجیرین حکومت شیخ زکزکی کو دوران حراست شہید کرنے کے درپے ہے ۔ رہنما اسلامی تحریک

26 دسمبر, 2017 12:14

نائیجیرین حکومت اسلامی تحریک نائیجیریاکے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی کو یا تو شہید کرنے کے درپے ہے یا انہیں آہستہ آہستہ موت کے قریب لانا چاہتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی تحریک نائیجیریاکے رہنما شیخ آدم سوہونے کہا ہے کہ نائجیریا میں مکتب اہلبیت کے پیروکاروںکی سرکوبی کا اس وقت سے آغاز ہوا جب دسمبر 2015 میں اس ملک کے ایک صوبے کادونا نام کے شہر زاریا کی ایک حسینیہ پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے حملہ کیا گیا اور اس حملے کے دوران شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کیا گیا۔

اب تک بغیر کسی پوچھ گچھ کے ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے کہ وہ بغیر کسی جرم کے پابند سلاسل ہیں اور اس حملے میں شیخ زکزاکی کے تین بیٹوں سمیت تقریبا 350 افراد شہید ہوئے تھے۔

شیخ آدم سوہونے کہاکہ یوں تو پہلے سے ہی اسلامی تحریک نائیجیریا کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ دونوں جیل میں ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ بدقسمتی سے شیخ ابراہیم زکزاکی نے دو سال پہلے ہونے والی فوجی کارروائی کے نتیجہ میں دائیں آنکھ کھو چکے ہیں اور اب ان کی اور ان کی اہلیہ کی طبیعت نہایت ناساز ہے اور انہیں علاج کی ضرورت ہے لیکن نائیجیرین حکومت ڈاکٹروں کو ان کے علاج کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نائجیریا کی حکومت شیخ ابراہیم زکزاکی کو یا تو شہید کرنے کے درپے ہے یا انہیں آہستہ آہستہ موت کے قریب لانا چاہتی ہے اور اسی وجہ سے حکومت ڈاکٹروں کو ان کے علاج کی اجازت نہیں دے رہی تاکہ ان کی حالت بد سے بدتر ہوجائے۔

شیخ آدم سوہونے کہا کہ حکومت نائجیریا شیخ ابراہیم زکزاکی کی آزادی سے خوفزدہ ہے کہ اگر وہ آزاد ہوگئے تو وہ عوام کے درمیان میں آجائیں گے اور پھر حکومت کی جانب سے شیعوں اور ان کے خاندان پر کئے جانے والے مظالم کے بارے میں بات کریں گے۔

شیخ آدم سوہو نے مزید اپنے رہنما کی رہائی کے لئے اسلامی تحریک نائیجیریا کے اراکین کی سرگرمیاں جاری ہیں اور اسلامی تحریک نائیجیریا کے اراکین اور شیخ ابراہیم زکزاکی کے حامی ملک کے مختلف علاقوں میں ان کی رہائی اور علاج کے لئے مسلسل احتجاجی مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

7:17 شام اپریل 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔