یمن

سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی یمن پر بمباری 16 عام شہری شہید

سعودی عرب کے جارح طیاروں نے پیر کو یمن کے دارالحکومت صنعا کے مغرب میں عصر نامی علاقے پر بمباری کر دی جس میں کم سے کم آٹھ عام شہری شہید اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے-

خبروں کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ کے شہر زبید پر بھی بمباری کی جس میں آٹھ عام شہری شہید اور دو دیگر زخمی ہوئے-

سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے ہی الجراحی شہر کی ایک شاہراہ کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا-

دوسری جانب یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں کو تین سال کا عرصہ گذر جانے کے بعد امریکا نے اعتراف کیا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو یمن کی جنگ میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے-

امریکی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی حکومت یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکی ہے- امریکی وزارت خارجہ نے انصاراللہ سے کہا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے عوض سعودی عرب پر اپنے بیلسٹک میزائل کے حملے بند کر دے-

متعلقہ مضامین

Back to top button