دنیا

پوتین کی یمن کے بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پرتاکید

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے سعودی عرب کے بادشاہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے یمن کا بحران مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کی ہے۔روسی صدر نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائل حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کے بارے میں تحقیق کا مطالبہ کیا۔ روسی صدر نے مشرق وسطی اور یمن کے موضوع پر سعودی بادشاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن کا بحران مذاکرات کے ذریعہ حل کرنا چاہیے۔ اس گفتگو میں سعودی عرب کے بادشاہ نے بھی ریاض پر بیلسٹک میزائل حملے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button