پاکستان

امریکا چین اور روس سے مقابلے کیلئے خطے میں عدم توازن پیدا کررہاہے، مشیر قومی سلامتی

 شیعیت نیوز: مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر)  ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ امریکا چین اور روس سے مقابلے کیلئے خطے میں عدم توازن پیدا کررہاہے، کشمیر کے معاملے پر امریکا اور بھارت نے گٹھ جوڑ کر رکھا ہے، یہی وجہ ہے کہ امریکا بھارت کی زبان بول رہا ہے، امریکا سی پیک کا بھی مخالف ہے،پاکستان میں دہشتگردی امریکا اور مغرب کا ساتھ دینے پر شروع ہوئی،آج شرپسند ہتھیار ڈال رہے ہیں ،امریکا افغانستان میں شکست کا الزام پاکستان پر لگا رہا ہے ،وہاں بھارت کو کردار دے دیا ،ہمیں دھمکیاں اور بھارت کو ترجیح دی جا رہی ہے ۔اسلام آباد میں نیشنل سیکیورٹی پالیسی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایا لیکن دنیا نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھا، پاکستان نے دشمن کے خطرناک عزائم کو شکست دی، آج شرپسند ہتھیار ڈال رہے ہیں، آج جیوے جیوے بلوچستان کے ساتھ جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگ رہے ہیں۔مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان کے جوہری پروگرام کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پاکستان کو سب سے پہلے درپیش چیلنجز سے نمٹنا ہو گا،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، یہاں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، بلوچستان کے حالات میں بھی بہتری آئی ہے، بھارت بھی پاکستان کو مستقل طور پر روایتی جنگ کی دھمکی دے رہا ہے جب کہ امریکا سی پیک کی مخالفت بھی کر رہا ہے اور چین کا اثر رسوخ کم کرنا چاہتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button