مشرق وسطی

شام کیخلاف نبرد آزما دشمن ہی دراصل القدس کے بھی دشمن ہیں، شامی مفتی اعظم

دمشق:شامی مفتی اعظم شیخ بدرالدین حسون نے کہا ہے کہ شام کے دشمن ہی القدس کے دشمن ہیں اورجسطرح وہ شام کو تقسیم کرنے میں ناکام ہوئے اسی طرح وہ القدس کو تقسیم کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق شام کے لاژکیہ صوبے میں فلسطینیوں کی حمایت میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ بدرالدین حسون نے کہاکہ جس طرح دشمن لاکھ کوششوں کے باوجود شام کو تقسیم کرنے میں ناکام ہوئے اسی طرح وہ القدس کو تقسیم کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ القدس (یروشلم) فلسطین کاابدی دارالحکومت ر ہے گا ۔ شام کے مفتی اعظم نے کہاکہ القدس کواسرائیلی دارالحکومت قراردینے کا مقصد ذاتی و سیاسی مقاصد کی حصول ہے ۔اس تقریب سے شامی عیسائی مذہبی رہنما افریم دوم نے کہاکہ ٹرمپ کے فیصلے تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ٹرمپ نے اس فیصلے سے اس تاریخی حقیقت کہ القدس ایک مقبوضہ شہر ہے کو جھٹلانے کی ناکام کوشش کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button