اہم ترین خبریںپاکستان

شاعر مخمور قلندری وسیم عباس کو تکفیری عناصر سے خطرات لاحق ،پولیس الرٹ جاری

مخمور قلندری نے اپنی شاعری کی کتاب کا انتساب جس دوست کے نام کیا تھا اسی دوست نے انکے والد کو شیعہ شناخت پر قتل کیا تھا۔

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان کے شاعر مخمور قلندری  وسیم عباس کی جان کو خطرات لاحق ہیں ۔پولیس الرٹ کے مطابق شاعر مخمور قلندر کو اپنی حفاظت کیلئے آگاہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ۲۰۰۸ میں وسیم عباس مخمور قلندری کے والد سمیت خاندان کے 17افراد کو شیعہ شناخت پر شہید کیا گیا تھا۔

مخمور قلندری نے اپنی شاعری کی کتاب کا انتساب جس دوست کے نام کیا تھا اسی دوست نے انکے والد کو شیعہ شناخت پر قتل کیا تھا۔

مخمور قلندری کا کہنا ہے کہ نفرت کی ایک ایسی ہوا چلی ہے کہ جس نے کئی عزیز و اقارب کی جان لے لی ہے شیعہ سنی تفریق نے ہمیں  تباہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

مخمور قلندری  فلاحی سماجی امور میں بھی فعال نظر آتے ہیں دو سال قبل تباہ کن سیلاب کے دوران بھی  سب سے زیادہ فعال دکھائی دئیے ہیں

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مخمور قلندری انسان دوست ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے جان کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button