اہم ترین خبریںایران

ایرانی کے چودہویں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالنے کے بعد رہبر انقلاب کی گفتگو

ایرانی کے چودہویں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالنے کے بعد رہبر انقلاب سے ایک انٹرویو لیا گیا جسے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

شیعیت نیوز : ایرانی کے چودہویں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالنے کے بعد رہبر انقلاب کی ایک انٹرویو سے گفتگو۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔

میں خداوند عالم سے اپنی عزیز قوم کے لیے بہترین دنوں اور برسوں کی اور سب سے بڑی برکتوں کی دعا کرتا ہوں۔

ہم ایرانیوں کے لیے الیکشن کا دن، فرحت و شادی کا دن ہے۔

خاص طور پر اس وقت جب الیکشن، صدر کے انتخاب کے لیے ہو جو عوام کے انتخاب کے ذریعے ملک کے آئندہ کئی سال کے لیے چنا جاتا ہے۔

ساتھ ایک اور اہم موضوع ہے اور وہ ہے عوام کی بھرپور شرکت اور رائے دہندگان کی کثرت اور تعداد میں اضافہ۔

یہ ایران کے لیے ایک یقینی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملتان سے تکفیری انتہا پسند گروہ کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 دہشت گرد گرفتار

اسلامی جمہوریہ کا نام یعنی لفظ ‘جمہوریہ’ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اس نظام میں عوام کی شرکت کو ملحوظ رکھا گيا ہے۔

دنیا میں اسلامی جمہوریہ کا تسلسل، اسلامی جمہوریہ کا استحکام و وقار عوامی مشارکت پر منحصر ہے۔

ہم اپنے عزیز عوام کو ووٹ ڈالنے کی سفارش کرتے ہیں، وہ اس اہم سیاسی امتحان میں شرکت کو اہم سمجھیں۔

یہ ایک آسان کام ہے جس کے اہم نتائج ہیں۔

کوئی پیسہ خرچ نہیں کرنا ہے، وقت صرف نہیں کرنا ہے، جس میں کوئی دباؤ نہیں ہے لیکن اس کے بہت سارے فوائد ہیں۔

لوگ شش و پنج میں مبتلا نہ ہوں۔

مجھے امید ہے کہ ان شاء اللہ خداوند عالم اس ملک کے لیے بہترین انتخاب اور سب سے مفید انتخاب کو مقرر کرے گا۔

ان شاء اللہ آنے والے سال، اچھے اور خاطر خواہ برس ہوں گے اور عوام اپنے انتخاب سے راضی ہوں گے۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

متعلقہ مضامین

Back to top button