سعودی عرب

سعودی عرب کی الجزائر کو بھی سخت نتائج کی دھمکی

فٹبال اسٹیڈیم میں آویزں کئے گئے ہولڈنگ میں سعودی بادشاہ کی توہین کے الزام پر سعودی عرب نے الجزائر کو سخت جوابی اقدام کی دھمکی دے ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق الجزائر میں ہونے والے ایک فٹبال میچ کے دوران تماشائیوں نے ایک ایسے بڑے سے ہولڈنگ نما پینافلیکس کو آویزاں کیا کہ جس پر قدس کے حوالے سے امریکی صدر کے خلاف احتجاجی تصاویر تھی اس تصویر میں کہ جس کا آدھ چہرہ امریکی صدر ٹرمپ اور آدھا سعودی بادشاہ سلمان کا چہرہ تھا اور اس پرانگلش میں لکھا ہوا تھا کہ یہ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ جبکہ قبلہ اول کی تصویر کے نیچے لکھا ہوا تھا کہ القدس میں گھر بھی ہمارے ہے اور قدس بھی ہمارا ہے۔

الجزائر میں موجود سعودی سفیر سامی بن عبداللہ صالح اس تصویر پر سخت چراغ پا ہوکر کہا ہے کہ وہ اس خبر کی تصدیق کریں گے اور جو کچھ مجھے کرنا ہے وہ کر بیٹھونگا یہ میرا فریضہ اور میں کسی حال میں خاموش نہیں رہونگا۔

امریکی صدر کی جانب سے قبلہ اول یعنی القدس کو غاصب اسرائیلی دارالحکومت قراردینے کے بعد مسلم اور عرب ممالک میں سخت ردعمل پایا جاتا ہے عرب ممالک کی عوام اس بات کو لیکر بھی سخت غصے میں ہے کہ سعودی عرب کیوں اس سلسلے میں خاموش ہے اور کیوں وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی جانب جارہا ہے اور خفیہ ملاقاتیں کررہا ہے ۔

واضح رہے کہ اسی دوران بحرینی بادشاہ کی جانب سے ایک سرکاری مذہبی وفد نے خیر سگالی کے عنوان سے اسرائیل کا دورہ بھی کیا تھا جس کے سبب مسلم اور عرب عوام میں شدید دکھ اور غم و غصہ پایا یاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button