دنیا

نائیجریا میں فوج نے 400 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

نائیجریا میں فوجی حکام نے کہا ہے کہ نائیجیریا کے فوجیوں نے وہابی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام سے منسلک 400 سے زائد دہشت گردوں کو حراست میں لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کی فوج کے کرنل اونیما نوچوکو نے کہا کہ 2 ہفتوں تک جاری اس آپریشن میں ہونے والی یہ گرفتاریاں شمال مشرقی نائیجریا میں حالیہ مہینوں کے دوران بوکوحرام کے دہشت گردوں کی سب سے زیادہ گرفتاریاں ہیں۔اس مہم کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ہدف بنا کر فضائی اور زمینی کارروائیاں کی گئیں۔کرنل نوچوکو کے مطابق فوج نے بوکو حرام کے 167 دہشت گرد، 67 عورتیں اور 173 بچے پکڑے ہیں۔ عورتیں اور بچے دہشت گردوں کے خاندان کے افراد ہیں۔ عورتوں اور بچوں کوتفتیش کے بعد بے گھر افراد کیمپوں کے عہدے داروں کے حوالے کر دیا جائے گا۔وہابی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے گذشتہ 8 سال کی دہشت گردی کے دوران 20 ہزار افراد کو ہلاک کیاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button