چین گوادر کو عسکری مقاصد کیلئے استعمال کر سکتا ہے ، سی پیک کے خلاف امریکا کا پروپگنڈا
شیعیت نیوز: پاکستان سمیت دنیا بھر میں بدامنی پیدا کرنے والے امریکا نے الزام لگایا ہے کہ چین گوادر عسکری مقاصد کیلئے استعمال کر سکتا ہے، انکا کہنا ہے کہ چین پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں ترقیاتی کام کے لیے بے دریغ رقوم فراہم کر رہا ہے تاہم سی پیک کے تحت یہاں بندرگاہ کی تعمیر سے بھارت اور امریکا کو خدشات ہیں کہ اسے ایک دن چینی بحریہ کے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسکے اتحاد بھارت سعودی عرب وغیرہ ساوتھ ایشاء کی ترقی کا سبب بنے والے منصوبہ سی پیک کا سب سے بڑا مخالف ہے ، اسی لئے یہ شیطانی گرو ہ مسلسل سی پیک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے اور اب اس گروہ نے سی پیک کے خلاف منفی پروپگنڈا کرنا شروع کردیا ہے۔
دوسری جانب چینی سفارت خانے کے ترجمان نے کہاہے کہ سی پیک ایک فلیگ شپ سماجی اقتصادی ترقیاتی منصوبہ ہے جس کا مقصد باہمی صلاح مشورے کے ذریعے وسیع پیمانے پر ملک کے تمام حصوں کی تمام مشمولہ ملک کے تمام حصوں کی خدمت کرنا ہے، سی پیک سے متعلق تین منصوبوں کے فنڈز کی روکنے کے بارے میں میڈیا اطلاعات پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اس قسم کی اطلاعات درست نہیں ہیں ، فنڈز روکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔
دھیان رہے کہ پاکستان اور چین گوادر پورٹ کو سی پیک منصوبے کے تاج میں جڑے ایک نگینے کے طور پر دیکھتے ہیں۔








