دنیا

امریکہ ، شام میں باقی ماندہ دہشت گردوں کو تربیت فراہم کررہا ہے

روسی وزارت دفاع نے شام میں امریکی فوج کی موجودگی کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ شام میں باقی ماندہ وہابی دہشت گردوں کو تربیت دے رہا ہے۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی اتحاد دہشت گردی کے خلاف جنگ کو بہانہ بنا کر دہشت گردوں کو تربیت فراہم کررہا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق شام میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ کے قریب نئی شامی فوج کے عنوان سے امریکہ دہشت گردوں کو تربیت فراہم کررہا ہے۔ روس کے مطابق ان دہشت گردوں کو تربیت کے بعد شام کے جنوب میں شامی فوج سے لڑنے کے لئے بھیجا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button