سعودی عرب

قاسم سلیمانی جس معرکے میں اُترے ہمیشہ فتح یاب لوٹے ہیں،عرب تجزیہ کار

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب دنیا کے مشہور تجزیہ کار اوررائے الیوم کے مدیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ یروشلم القدس کو صیہونی حکومت کا دارالخلافہ قراردینے کے فیصلے سے واشنگٹن کے علاقائی اتحادی خاص کر سعودی عرب اورمصر تنہا پڑ گئے ہیں اوراسلامی جمہوریہ ایران وترکی کی اسلامی دنیا میں پوزیشن مضبوط ہوئی ہے۔

ایک مختصر مضمون میں ’’عبدالباری عطوان‘‘نے یروشلم القدس کو صیہونی حکومت کا دارالخلافہ قراردینے کے فیصلے سے واشنگٹن کے علاقائی اتحادی خاص کر سعودی عرب اورمصر تنہا رہ گئے ہیں اوراسلامی جمہوریہ ایران وترکی کی اسلامی دنیا میں پوزیشن مضبوط ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کی قماربازی کہ جس کا صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اورصیہونی لابی نے تہہ دل سے خیر مقدم کیا نے امریکہ کے عرب اتحادیوں خاص کر سعودی عرب اورمصر کو تنہا کردیا ہے جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران اورترکی دونوں غیر عرب ریاستوں کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔

انہوں نے پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورسز کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی طرف سے فلسطین کی مکمل حمایت جاری رکھنے کے اعلان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینیوں اورانتقاضہ قدس کے سب سےبڑے حامی کے طورپر ایسے وقت میں تبدیل ہوا ہے جب خلیج فارس میں اسکے عرب حریف صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات بحال کرنے اورمقدس القدس کو یہودی رنگ میں رنگنے کے ٹرمپ کےساتھ معاہدہ کررہے ہیں۔

عبدالباری عطوان نے شام میں تکفیری دہشتگرد گروہ کے خلاف فتح اورعراق وشام کو تقسیم کرنے کے امریکی واسرائیلی منصوبے کو ناکام کرنے میں سردار سلیمانی کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ کے فیصلے نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں سردار سلیمانی کے اثرورسوخ کی راہ ہموار کی ہے۔انہوں نے کہاکہ سردار سلیمانی جس جنگ میں اُترے ہیں وہاں سے ہمیشہ فتح یاب ہوکر لوٹے ہیں۔

عبدالباری نے یہ تجزیہ ایسے وقت میں کیا ہے جب قدس بریگیڈ کے کمانڈر سردار سلیمانی نے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ اوراسلامی جہاد مومنٹ کے کمانڈروں کےساتھ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ایران کی جانب سے تمام فلسطینی اسلامی مقاومتی گروہوں کی بھرپور حمایت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

سردار سلیمانی نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے تمام مقاومتی فلسطینی فورسز کی حمایت کا سلسلہ جاری رہے گی اورخطے میں موجود دیگر مقاومتی فرنٹ فورسز بھی قدس شریف کے تحفظ اوردفاع کیلئے آمادہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button