عراق

داعش کے قبضے سے آزاد ہونے والے علاقے میں اجتما‏‏‏عی قبر دریافت

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈسیک ؛عراق کی وزارت صحت اور وزارت انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم علاقے میں بھیجی جا رہی ہے تاکہ لاشوں کا ڈی این اے کر کے ان کی شناخت کا عمل مکمل کیا جا سکے۔
عراقی سیکورٹی فورس نے اس سے پہلے بھی صوبہ نینوا سے داعش کی پسپائی کے بعد متعدد اجتما‏عی قبروں کا پتہ لگایا تھا۔
دہشت گرد گروہ داعش نے سن دو ہزار چودہ میں عراق کے بعض شمالی اور مغربی علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔
امریکہ، سعودی عرب اور اس کے علاقائی اتحادیوں کے حمایت یافتہ داعشی دہشت گردوں نے سنجار میں عام شہریوں کا قتل عام کرنے کے بعد پانچ ہزار خواتین کو، کنیزوں کے طور پر داعشی دہشت گردوں میں تقسیم کر دیا تھا جن میں سے تین ہزار کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button