لبنان

شہید عماد مغنیہ وشہید فواد مغنیہ کے والد اورشہیدجہاد مغنیہ کے دادا کا انتقال

حزب اللہ لبنان کے اہم کمانڈر شہید عماد مغنیہ کے باپ فائز مغنیہ کا انتقال ہوگیا۔ مرحوم فائز مغنیہ کا بھی اسلامی مزاحمت کے سرگرم افراد میں شمار ہوتا تھا۔ مرحوم فائز مغنیہ کے دو فرزند عماد مغنیہ اور فواد مغنیہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے ہاتھ شہید ہوئے جبکہ فائز مغنیہ کے پوتے اور شہید عماد مغنیہ کے بیٹے جہاد مغنیہ بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ شہید عماد مغنیہ کا شمار حزب اللہ لبنان کے اہم کمانڈروں میں ہوتا تھا اور وہ حاج رضوان کے نام سے بھی معروف تھے۔ انھیں 2008 میں دمشق میں ایک بم دھماکے میں شہید کیا گيا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button