بیت المقدس تنازعہ : ترکی کی منافقت آشکار، اسرائیل سے 6.18 ملین یورو کا اقتصاد ی معاہدہ کرلیا
شیعیت نیوز: ترکی نے اسرائیل کے ساتھ 6.18 ملین یورو کا اقتصادی معاہدہ کرلیا ہے، جبکہ دوسری جانب عالم اسلام بیت المقدس میں اسرائیل کے دارلخلافہ کی منتقلی کے خلاف سراپائے احتجاج ہے۔
ترکی کے روزنامہ ڈیلی حریت کے مطابق اسرائیل نے ترکی کی کمپنی اندولو اسوزو کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں جسکے مطابق ترکی اسرائیل کو پبلک ٹرانسپورٹ مہیا کریگا، یہ معاہدہ تقریباً 6.18 ملین یورو میں طے پایا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل عالم اسلام کے قلب میں خنجر کی مانند ہے جیسے کئی اسلامی ممالک نے ابھی تک ریاست تسلیم نہیں کیا سوائے ان ممالک کہ غدار ہیں، جن میں سعودی عرب سمیت عرب ریاستیں اور ترکی شامل ہیں جو اسرائیل سے مراسم رکھتے ہیں۔
حال ہی میں اسرائیل نے سازش کے تحت مسلمانوں کے قبلہ اول کے مقام کو اپنا دارلخلافہ قرار دیا جسکی امریکا نے حمایت کی ہے ، اسرائیل و امریکا کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں کے خلاف اس سازش پر عالم اسلام سراپا ئے احتجاج ہے لیکن ترکی جیسا ملک جو خود کو عالم اسلامی کے رہبری کے لئے خود ساختہ لیڈر تصور کرتا ہے انہی دنوں اسرائیل کے ساتھ اقتصادی معاہدہ کرکے منافقانہ چہرے سے نقاب کو عیاں کردیا ہے۔